مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری 2022ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کھاد کا مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سید موسی رضا کے ہمراہ چوک قریشی میں گوداموں اور دکانوں کا اچانک معائنہ کیااور ذخیرہ کی گئی600 بوری کھاد گوداموں سے نکال کر اپنی نگرانی میں تقسیم کرائی اورموقع پر موجود کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کے مطابق کھاد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جلیل الرحمان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔کمشنر نے چوک قریشی میں کھاد کی خرید و فروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اورکاشتکاروں کے مسائل حل نہ کرنے اور فرائض میں عدم دلچسپی پر زراعت افسران پر برس پڑے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راستے میں کھاد کے اتارے جانے پر بھی لاعلم رہے ۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…