Categories: Uncategorized

مظفرگڑھ،کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت کے افسر کی قومی پرچم میں تدفین

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2020ء) کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت کے افسر کی قومی پرچم میں تدفین، ڈپٹی کمشنر کا خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت مظفرگڑھ کے سی ڈی سی آفیسر رانا محمد جمیل جو کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والے مریضوں کی منتقلی،تدفین اور کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے جیسے خطرناک کاموں میں پیش پیش رہتے تھے اور ضلع میں کرونا وائرس کے بڑھتے ھوئے کیسز کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔گذشتہ شام اچانک بلڈ پریشر ہائی ہوجانے سے برین ہیمرج کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔جنہیں آبائی علاقے پیر جہانیاں میں قومی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین،ضلعی انتظامیہ کے افسران،سیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago