مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2021ء) ملک بھر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں ڈینگی آگاہی کائونٹر اور 4 بیڈز پر مشتمل وارڈ قائم کردیا گیا ۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام پنجتن گھلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور میں ڈینگی آگاہی کاونٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں شہریوں کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ڈینگی سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ تحصیل علی پور میں اب تک ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم احتیاط کے طور پر ہسپتال میں 4 بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں مچھر مار ادویات کا اسپرے کرائیں اور گھروں میں اور گھر کے آس پاس پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…