News

مظفرگڑھ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا کا ضلع کے تمام ہسپتالوں کے اچانک دوروںکا سلسلہ جاری

مظفرگڑھ۔16اکتوبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا کا ضلع کے تمام ہسپتالوں کے  اچانک دوروںکا سلسلہ جاری۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کا اچانک معائنہ کیا۔ہسپتال میں موجود عملے اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور دوائیوں کے سٹاک کا معائنہ کیا۔انہوں ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات کے بارے پوچھا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ اپنے معاملات بہتر کرے۔عوام کو علاج و معالجہ کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بلکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی سمال انڈسٹریز جمیل احمد جمیل لسکانی کے چچا کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر ایم ڈی سمال انڈسٹریز جمیل احمد جمیل لسکانی اور لسکانی برادری کے چیف عبدالعزیز لسکانی بھی موجود تھے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

7 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago