News

مظفرگڑھ،ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضاکاسوشل سیکیورٹی ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک معائنہ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضانے سوشل سیکیورٹی ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کے علاج کے سلسلے میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیاجس پر تمام مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حمزہ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، لیبارٹری، ایکسرے روم سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حمزہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگائی جائے۔

تاکہ ہر فرد اس موذی مرض سے محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کو واحد حل زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن ہے۔ سرکاری اداروں سے ساتھ ساتھ اس قومی مہم میں پرائیوٹ اداروں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پرایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حمزہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے طبی فضا کی تلفی کیلئے مناسب انتظامات کروانے کی سفارش کی جس پر انہوں نے متعلقہ احکام کو اس سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago