News

مظفرگڑھ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی قتل ہونے والے چرواہے کے گھر آمد اور موقع کا معائنہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اپریل2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی علی پور میں وڈیرے کے ہاتھوں قتل ہونے والے 14سالہ روزہ دار چرواہے محسن کے گھر آمداور موقع واردات کا معائنہ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) طارق ولائت نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں گزشتہ روز گندم کے کھیت میں 14 سالہ روزہ دار دسویں کلاس کے طالبعلم محسن کی بکریاں داخل ہونے پرکھیت کے مالک وڈیرے فیاض غزلانی اور اس کے ملازم بلال آرائیں کے ہاتھوں قتل ہونے والے چرواہے محسن کے گھر جا کر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔

ڈی پی او نے مقتول کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں فوری انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی۔ڈی پی او نے مقتول کے ورثا کو یقین دلایا کہ وقوعہ کی ہر زاویے سے تحقیق کے بعدبچے کے قاتلوں کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی ۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ اور ڈی ایس پی علی پور منور بزار بھی ڈی پی او کے ساتھ تھے ۔ڈی پی او نے مقتول کے ورثا کو بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو مقدمہ کی جلد از جلد میرٹ پر تفتیش کرے گی۔\378

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago