Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،پیٹرول کی 8 روز سے جاری قلت کے خلاف مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جون2020ء) پیٹرول کی 8 روز سے جاری قلت کے خلاف مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں گزشتہ 8 دنوں سے پیٹرول کی شدید قلت ھے۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور اور شہر کے نواحی قصبات خیر پور،سیت پور،خانگڑھ ڈوئمہ اور دیگر علاقوں میں پیٹرول ناپید ھو چکا ھے غیر قانونی آئل ایجنسیوں پر پیٹرول 160 روپے سے 200 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رھا ھے۔علی پور کے شہری 8 دن سے جاری پیٹرول کی قلت کے خلاف مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر ملتان روڈ بند کر دی۔جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں نے مقامی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ ان کا کہنا ھے کہ پیٹرول کی قلت کا مسئلہ حل ھونے تک ان کا احتجاج جاری رھے گا۔ سابق ایم این اے جمشید دستی کی گاڑی بھی احتجاج میں پھنس گئی۔ وہ احتجاج کرنے والے شہریوں کی منت سماجت کرتے رھے مگر مشتعل مظاھرین نے ان کی ایک نہیں سنی اور انھیں بھی راستہ نہیں دیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago