Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی نگرانی میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7 دن ایکٹو طور پر کام کرنے کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ کرنے کے بعد حیران کن کامیابیاں ملی ہیں، مظفرگڑھ پولیس کو جائے موقع پر جانے کیلئے بعض اوقات دریائے سندھ اور دریائے چناب پار بھی کرنا پڑ جاتے ہیں اور مظفرگڑھ ضلع وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہونے کے باوجود پولیس کا ریسپانس ٹائم بہترین ہونا ڈی پی او سید ندیم عباس کے پروفیشنلزم اور قیادت کی عمدہ مثال ہے، اسی طرح مظفرگڑھ ضلع میں نومبرکے مہینے میں پکار 15 پر 39ہزار6سو84 کالز موصول ہوئیں جن میں 2 ہزار6سو32کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی اور27 ہزار7سو6 کالز جھوٹ پر مبنی تھیں اور 683 کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ۰اتنی زیادہ جھوٹی کالز کے باوجود پولیس کا ایوریج ریسپانس ٹائم20 منٹ رہا* *ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ شہریوں سے پر زور اپیل ہے کہ جھوٹی کالز سے حقیقی ایمرجنسی والے لوگوں تک پولیس نہیں پہنچ سکتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقی ایمرجنسی میں 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی امداد بروقت میسر ہو سکے اور حکومتی وسائل کا ضیاع بھی نہ ہو۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago