Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،پولیس کی مویشی چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اگست2019ء) تھانہ رنگ پور پولیس کی عید قرباں سے پہلے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار کر کے 7 جانور اور نقد رقم 2 لاکھ روپے برامد کرا لیے گئے۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی تھانہ رنگپور میں پریس کانفرنس۔ تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپور پولیس نے عید قربان سے پہلے مظفرگڑھ، ملتان اور جھنگ کے علاقوں سے جانور چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو ایک کار میں گائے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے انکشافات پر جانور چور گینگ کے سرغنہ کو بھی جھنگ سے گرفتار کیا گیا جن سے کل 7 جانور لاکھوں روپے مالیت کے برامد کروائے گئے، ڈی پی او مظفرگڑھ نے برامد شدہ جانور اور نقد رقم 2 لاکھ روپے مالکان میں تقسیم کیے۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج ان کے لیے خوشی کا دن ہے کہ آج وہ چیزین برامد کرائی گئی ہیں جو غریب لوگوں کی معاشی حالت بہتر کرتی ہیں، یہی جانور ان کی آمدنی کا ذریعہ ہوتے ہیں جن سے ان کی زندگیاں وابستہ ہیں اور اس گینگ کی گرفتاری سے عید قرباں پر سینکڑوں جانور غریب لوگوں کے چوری ہونے سے بچ گئے، اس گینگ کا تعلق پنجاب کے دوسرے اضلاع سے بھی ہے اس گینگ سے مزید بڑی تعداد میں برامدگیاں متوقع ہیں جو کہ سلسلہ مزید جاری رہیگا اور مالکان میں تقسیم کرتے رہینگے، گینگ سے فی الحال 2 گائے، 1 بکرا، 3 بکریاں سمیت 2 لاکھ نقد برامد کیئے جا چکے ہیں اور مالکان میں تقسیم کردیئے گئے ہیں، ملزمان کا سرغنہ مرکزی ملزم عبدالمجیف بجی زیر حراست آچکا ہے اور اس کے دو ساتھی فاروق موہانہ اور مشتاق گورمانی بھی گرفتار ہیں مزید ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، اس گینگ نے ضلع ملتان، جھنگ اور مظفرگڑھ کے مختلف تھانوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان مختلف کاروں پر جعلی نمبر پلیٹس لگا کر چوری کرتے تھے جو کہ رنگپور پورلیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، اس بہترین کارروائی پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago