Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ قریشی پولیس کی کاروائی۔2عدد دیسی شراب کی چالو بھٹیاں،460 لیٹر اور20 شاپر شراب برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قریشی کے ایس ایچ او ملک عمران حمید ماڑھا نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے گزشتہ روز علاقہ میں جرائم کی پڑتال کیلئے نوید آفتاب خان سب انسپکٹر۔طارق حسین اے ایس آئی۔عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی کو اہلکاروں کے ساتھ ٹیموں کی شکل میں علاقہ میں بھیجا۔طارق حسین اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی شہباز حسین ولد اعجاز حسین تھڑی کو 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی،240 لیٹر شراب،100لیٹر لہن آلات کشیدہ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کرلیا۔عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی ارشاد حسین ولد اللہ ڈیوایا قوم سہرانی سے 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی220 لیٹر شراب، 150 لیٹر لہن کشیدہ سامان برآمد کرکے گرفتار کیا۔

نوید آفتاب خان سب انسپکٹر نے مخبری پر موٹر سائیکل رکشہ پر سوار موضع نورن چھجڑا کے رہائشی شوکت حسین ولد غلام رسول چھجڑا کو 20 شاپر شراب کے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago