Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،پولیس کی بھاری نفری کا گرینڈ سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 اگست2019ء) تھانہ سول لائن مظفرگڑھ کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کا گرینڈ سرچ آپریشن، کرایہ داری ایکٹ، منشیات ایکٹ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم کے تحت 8 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے،ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کیطرف سے گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری کے ساتھ ساتھ، ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکاران و افسران پر مشتمل 300 سے زیادہ آفیشلز نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، گرینڈ سرچ آپریشن تھانہ سول لائن کے علاقوں ترکی کالونی اور بائی پاس کے آس پاس نئی آبادیوں میں کیا گیا،سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک ڈیوائسز،سے 200 سے زائد مشکوک افراد کی تصدیق اور 120 گھروں کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان سے 50 لٹر شراب،1 ملزم سے پستول 30 بور جبکہ 5 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
گرینڈ سرچ آپریشن سے شریف شہریوں نے زبردست فیڈ بیک دیتے ہوئے کہا گرینڈ سرچ آپریشنز سے شریف شہری خود کو پہلے سے محفوظ جبکہ جرائم پیشہ افراد خوف میں مبتلا ہوتے ہیں۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago