Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،پولیس کا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ گرینڈ سرچ آپریشن،19ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 ستمبر2019ء) ایس ڈی پی او علی پور چوہدری آصف رشید نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ گرینڈ سرچ آپریشن کیا،جس میں 3 سنگین مقدمات کیٹگری A مجرمان اشتہاری سمیت 19ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ سمیت منشیات و شراب برامد کرا لی گئیں ہیں۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیطرف سے گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او علی پور چوہدری آصف رشید کی نگرانی میں علی پور سرکل کے مختلف تھانون کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا جسمیں 200 سے زائد اہلکار جن میں ضلع پولیس، لیڈیز اہلکاران،ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس،ڈولفن سکواڈز و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار شامل تھے، سرچ آپریشن میں سرکل علی پور کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے جوانوں کولیڈ کیا۔

گرینڈ سرچ آپریشن میں ناجائز اسلحہ پر مختلف نمبر لگا کر اور ایمونیشن کی ری فلنگ کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو کندہ لاری آلات و خالی کارتوس سمیت ، 3 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 1 بی کیٹگری مجرم اشتہاری سمیت کل 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 9 ملزمان کو ناجائز اسلحہ، 3 ملزمان سے 2510 گرام چرس اور 3 ملزمان سے 345 لیٹر شراب برامد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
گرینڈ سرچ آپریشن تھانہ صدر علی پور سے علی الصبح شروع کیا گیا۔پولیس فورس کو دو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جنہوں نے ایک ہی وقت میں مختلف ٹارگٹس پر بیک وقت ریڈز کیے اور مطلوبہ حدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔گرینڈ سرچ آپریشن میں ڈرون کیمرے سے بھی مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے موثر اور نتیجہ کن گرینڈ سرچ آپریشن کرنے پر ایس ڈی پی او علی پور آصف رشید اور پوری پولیس فورس کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور طریقے سے جنگ لڑنے کی ہدایات جاری کیں۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago