News

مظفرگڑھ،پولیس نے اغوا کئے گئے 4 کمسن بچوں کو 8 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کر الیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مارچ2023ء) مظفرگڑھ پولیس نے اغوا کئے گئے 4 کمسن بچوں کو 8 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کرا لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ کے موضع ہنجرائی مستقل شرقی کے رہائشی کاشف ولد ظفراقبال،محمد کامران ولد واحد بخش،محمد وسیم ولد کلیم اللہ اور شاہزیب ولد رب نواز قریبی بستی صدیق والا موضع ہنجرائی مستقل شرقی میں مدرسہ میں پڑھنے گئے ،ان کے گھر واپس نہ پہنچنے پر ان کے لواحقین ان کا پتہ کرنے گئے تو مدرسہ کے مہتمم نے بتایا کہ ان کے بچے 12 بجے مدرسہ سے گھر چلے گئے تھے۔

پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے عبدالعزیز ولد اللہ بخش کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف بچوں کے اغوا ءکا مقدمہ درج کر لیا۔ایس ڈی پی او کوٹ ادو ثنااللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ نجیب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 8 گھنٹوں میں چاروں کمسن  بچوں کو کوٹ سلطان ضلع لیہ سے بحفاظت بازیاب کر لیا،بچوں کو ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ نجیب خان نے کوٹ سلطان پہنچ کر تلاش کیا۔بازیاب ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔
Faryad

Recent Posts

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 weeks ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

2 years ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

2 years ago