Categories: Urdu News

مظفرگڑھ،پولیس موبائل کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے ورثاء کا پولیس پر قتل کا الزام

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 11 جولائی2021ء) مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں ڈاکو سمجھ کر پولیس نے موبائل سے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، دوسری جانب مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اس کے والد کو تشدد کرکے مارا ہے۔

مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا کہ زخمی والد کو پولیس نے بے رحمی سے موبائل میں ڈالا، پولیس نے تشدد کر کے میرے والد کو قتل کیا اس نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلِ خانہ کا چچا کے ساتھ زمین کا تنازع تھا۔

بیٹے نے الزام لگایا کہ پولیس کی ملی بھگت سے ہمارے خلاف کارروائی کی گئی۔مقتول کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی۔انھوں نے بتایا کہ پولیس موبائل کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکو نہیں تھے، سب انسپکٹر اور ڈرائیور کو معطل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا ۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago