مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اگست2019ء) پولیس ملازمین کی جسمانی استعداد کار اور ڈسپلن کو چیک کرنے کیلئے پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا اہتمام، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے سلامی کے چبوترے پر سلامی لی،پولیس لائن میں علی الصبح جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا جہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان، ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی، ضلع بھر سے ایس ایچ او، ز پولیس جوان، لیڈیز پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس لائن میں پولیس جوانوں کیلئے قائم ائیر کنڈیشنڈ میس ہال میں اپنے جوانوں کے ساتھ ناشتہ کیا، ڈی پی او پولیس جوانوں کو ان کے اپنے مسائل براہ راست بتانے کا کہا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی پہلی ترجیح ہے اور ان کے مسائل وہ ذاتی مسائل سمجھتے ہوئے حل کرتے ہیں اور اس کیلئے وہ 24 گھنٹے موجود ہیں، ملازمین ڈی پی او ساتھ ناشتہ کرنے پر اپنے آپ کو افسران کے بہت زیادہ قریب اور طاقتور سمجھتے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…