Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،پولٹری فارمرز کی جانب سے مردہ مرغیاں نہر میں پھیکنے سے علاقہ مکین اذیت میں مبتلا، وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2020ء) پولٹری فارمرز کی جانب سے مردہ مرغیاں نہر میں پھیکنے سے علاقہ مکین اذیت میں مبتلا، وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے مضافاتی قصبے سنانواں میں نالہ سردار نہر کے ساتھ واقع کنٹرول شیڈز کے مالکان نے مردہ مرغیاں نہر میں پھینکنا شروع کر دی ھیں جس سے نالہ سردار نہر کے ساتھ واقع بستی سہو،بستی علی والا،پتی جھنڈیر اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے ھزاروں رھائشی افراد سخت اذیت میں مبتلا ھو چکے ھیں۔اللہ بخش،خالد سنانواں،مشتاق،رحیم بخش اور متعدد دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں مردہ مرغیاں نہر میں پھینکے جانے سے پانی نہایت آلودہ ھو چکا ھے ان کے متعدد مویشی نہر کا آلودہ پانی پینے سے مرچکے ھیں۔ علاقے میں امراض پھیلنا شروع ھو چکے ھیں، سخت تعفن کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی نہیں سکتے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس کو متعدد بار شکایت کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور محکمہ ماحولیات کے حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago