مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2020ء) پولٹری فارمرز کی جانب سے مردہ مرغیاں نہر میں پھیکنے سے علاقہ مکین اذیت میں مبتلا، وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے مضافاتی قصبے سنانواں میں نالہ سردار نہر کے ساتھ واقع کنٹرول شیڈز کے مالکان نے مردہ مرغیاں نہر میں پھینکنا شروع کر دی ھیں جس سے نالہ سردار نہر کے ساتھ واقع بستی سہو،بستی علی والا،پتی جھنڈیر اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے ھزاروں رھائشی افراد سخت اذیت میں مبتلا ھو چکے ھیں۔اللہ بخش،خالد سنانواں،مشتاق،رحیم بخش اور متعدد دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں مردہ مرغیاں نہر میں پھینکے جانے سے پانی نہایت آلودہ ھو چکا ھے ان کے متعدد مویشی نہر کا آلودہ پانی پینے سے مرچکے ھیں۔ علاقے میں امراض پھیلنا شروع ھو چکے ھیں، سخت تعفن کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی نہیں سکتے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس کو متعدد بار شکایت کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور محکمہ ماحولیات کے حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…