News

مظفرگڑھ،پرانی دشمنی کی وجہ سے نوجوان قتل،4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 دسمبر2022ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ شاہجمال کی حدود میں پرانی دشمنی کی وجہ سے نوجوان قتل ہوگیا۔،ایف آئی آر کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ شاہجمال کی حدود میں نوید نامی نوجوان اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ بشیر،حزیفہ،حیدر اور حسنین وہاں پہنچ گئے اور بشیر نے نوید پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ شاہجمال نے مقتول نوید کے ماموں ابراہیم سکنہ موضع کھوکھر کی مدعیت میں نامزد 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقتول کے ماموں ابراہیم نے بتایا ہے کہ اب تک 4 افراد خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملزم حزیفہ کے والد جماعت اسلامی تحصیل مظفرگڑھ کے امیر مولانا مشتاق کو بھی کچہری سے پیشی بھگتا کر واپس گھر آتے ہوئے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago