Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،نہری پانی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاہے،ایکسیئن آبپاشی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2020ء) ایکسیئن آبپاشی ملک زین سانگی نے کہا ہے کہ پانی چوری نہ صرف سنگین جرم ہے بلکہ ٹیل میں آباد کاشتکاروں کے حق پر ڈاکہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں نہری پانی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانی چوری کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے صوبائی وزیر آبپاشی کی ہدایت پر نہر سے پانی چوری کرنا اور غیر قانی موگہ جات بنانے والے اور نہر میں پائپ ڈال کر پانی نکالنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں ضلع بھر میں آپریشن کررہی ہیں اور جہاں جہاں لوگ پانی چوری یا دیگر غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، توڑے گئے موگوں کی مرمت کرائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پائپ ڈالنے والوں یا نہری پانی چوری کرنے سے متعلقہ کسی غیر قانوی سرگرمی میں ملوث لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر محکمہ کا کوئی اہلکار ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago