مظفرگڑھ۔2 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 فروری2018ء) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق اہلکار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او سمیت پولیس آفیسران ،اہلکاروں اور مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تھانہ سنانواں کے علاقے میں لال میر کے قریب ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار عمران کو نامعلوم گاڑی ٹکرمارکر فرار ہوگئی ،حادثے میں ٹریفک پولیس کانسٹیبل موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع ریسکیو1122کو دی ،بعدازاں پولیس آفیسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور شہید ٹریفک پولیس کانسٹیبل عمران کی لاش کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیاگیا،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناء شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکارعمران کی نمازجنازہ پولیس لائن مظفرگڑھ میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی اوملک اویس احمد ،ڈی ایس پی کوٹ ادو مجاہد برمانی ،ڈی ایس پی سٹی اعجاز حسین بخاری سمیت پولیس آفیسران ،اہلکاروں ،مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعدازاں مرحوم کے جسد خاکی کو اس کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…