Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،میاں بیوی کے جھگڑے میں بیوی کا ماموں قتل، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2020ء) میاں بیوی کے جھگڑے میں بیوی کا ماموں قتل، ملزم گرفتار،, مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ تھانہ خان گڑھ کی حدود میں موضع واھی مرزا بیگ کی بستی کے رہائشی بشیر احمد بھرانی کی بیٹی سلمی بی بی کی شادی دو سال قبل موضع رقبہ نور خان کی بستی درانی والہ کے محمد کاشف بھرانی سے ہوئی جس سے اس کا ایک 8 ماہ کا بچہ ہے جبکہ کاشف نے اپنی بیوی سلمیٰ کو ایک سال سے اپنے والدین سے ملنے سے زبردستی روکا ہوا تھا۔
گذشتہ روز سلمیٰ اپنے نومولود بیٹے کو لیکر اپنے ماں باپ سے ملنے آ گئی جس کا علم ہونے پر اس کا شوہر کاشف مسلح ہو کر آ گیااور بیوی کو مارنے کے لئے دوڑاگھر میں آئے اس کے ماموں شہباز حسین نے بچانے کی کوشش کی تو کاشف نے شارٹ گن 12 بور سے اس پر سیدھا فائر کیا جس سے سلمیٰ کا ماموں شدید زخمی ہو گیاجسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ خان گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago