News

مظفرگڑھ،ملاوٹی دودھ کےخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن، 3ہزار 20 لٹر مضر صحت دودھ تلف

مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 نومبر2021ء) ملاوٹی دودھ کےخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن، 3ہزار 20 لٹر مضر صحت دودھ تلف،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےمظفرگڑھ شہر کے مضافات میں بھٹہ پور بائی پاس ملتان روڈ پر ایک خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ناکہ لگا کر کارروائی کی،کاروائی کے دوران جدید لیکٹو سکین مشین سے موقع پر دودھ کو  ٹیسٹ کیا گیا۔

ملاوٹ شدہ اور مضر صحت پائے جانے پر دودھ کو تلف کر دیا گیا تلف کئے جانے والے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت اور ملاوٹی دودھ شہر بھر میں مختلف ڈیری شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ عوام دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago