مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2019ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ علی پور روڈ پر رانجھن پیر کالونی کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، موٹر سائیکل رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق۔تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ پر اسکول کے بچے اسکول سے گھر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے غلط اوور ٹیک کرتے ہوئے رکشہ کو ٹکر مار دی۔حادثے میں تمام بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جبکہ مظفرگڑھ کے مضافاتی قصبے منڈا چوک کا رہائشی رکشہ ڈرائیور 22 سالہ محمد زین ولد طالب حسین شدید زخمی ہو گیا،جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…