Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے،پولیس ترجمان

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اگست2020ء) محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے،پولیس ترجمان کیمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ضلع بھر میں 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار جبکہ ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 546 جلوس برآمد کیے جائیں گے جن میں سے 110 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں 1240 مجالس منعقد ہونگے جن میں سے 250 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے ایام میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے پولیس کا مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈز کا اضافی گشت پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس و مجالس میں انٹری کیلئے کرونا اور سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرامد کرایا جائیگا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ڈیوٹی،جلوس روٹس کی چیکنگ کیلئے چیکنگ ٹیمز تشکیل دیدی گئی ہیں اور پولیس فورس کی اضافی نفری کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ہیڈ کوارٹر اور سرکلز میں مستعد اور تیار رہیگی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago