News

مظفرگڑھ،مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار پر مقتولہ کے ورثا ءکا روڈ بلاک کر کے مظاہرہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2022ء) مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار پر مقتولہ کے ورثا ءکا روڈ بلاک کر کے مظاہرہ۔ تھانہ سٹی علی پور کی حدود سے گزشتہ شب ایک خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت 42 سالہ فیض مائی کے نام سے ہوئی مقتولہ کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کو معمولی تلخ کلامی پر اس کے خاوند عبدالمجید نے قتل کرکے نعش ویرانے میں پھینک دی تھی اور مقتولہ 10 روز سے گھر سے لاپتہ تھی۔

پولیس کی طرف سے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار پر ورثاء نے نعش کو علی پور کراچی روڈ پر کالج چوک میں سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور روڈ کو بلاک کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔پولیس کی روڈ کھلوانے کی کوشش پر مظاہرین نے پولیس سے ہاتھا پائی بھی کی۔پولیس نے مظاہرین کو لاٹھی چارج ، تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانا بنا کر کئی گھنٹوں کے بعد روڈ کو ٹریفک کےلئے کھلوا دیا،پولیس تشدد سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago