Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،ماڈل ڈسپنسری سے عملہ غائب، سامان چوری، علاقہ مکین صحت کی بنیادی سہولت سے محروم

مظفرگڑھ ۔ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 مئی2020ء) ماڈل ڈسپنسری سے عملہ غائب، سامان چوری، علاقہ مکین صحت کی بنیادی سہولت سے محروم۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے موضع جال والا کی ماڈل ڈسپنسری ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بھوت بنگلے کے منظر پیش کرنے لگی ھے۔ گذشتہ ایک سال سے ڈاکٹرز اور عملہ نے آنا چھوڑ دیا ہے ڈاکٹرز کی عدم حاضری کے باعث بند ڈسپنسری سے چور ،اے سی، فریج،بیڈز،کر سیاں کھڑکیاں شیشے اور ڈسپنسری کا دیگر قیمتی سازوسامان بھی چرا کر لے گئے ہیں۔گذشتہ ایک سال سے بند ڈسپنسری اس وقت اجڑے دیار کا منظر پیش کررہی ہے۔ڈسپنسری کے بند ہونے سے علاقہ مکین صحت کی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں نے ڈسپنسری بند رہنے کے خلاف ایک پر امن احتجاجی مظاھرہ بھی کیاگیا۔محمود الحس گیلانی نے ساتھیوں سمیت احتجاجی مظاھرہ کرتے ھوئے بتایا کہ ان لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار ڈسپنسری کی حالت زار کی طرف متوجہ کیا ھے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ صحت علاقہ مکینوں کی بنیادی ضرورت ھے۔ انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اس بنیادی سہولت سے بھی محروم ھیں۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور وزیر اعلی ا پنجاب سے موضع جال والا کی ماڈل ڈسپنسری کو فوری طور پر فعال کرنے اور ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago