News

مظفرگڑھ،لین دین میں رقم کے مطالبہ پر با اثر شخص نے 60 سالہ ضعیف خاتون پر کتا چھوڑ دیا،مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2022ء) لین دین میں رقم کے مطالبہ پر با اثر شخص نے 60 سالہ ضعیف خاتون پر کتا چھوڑ دیا،کتے کے کاٹنے سے ضعیف خاتون شدید زخمی ہوگئی جس پر مقدمہ درج کرکے خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کےلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے موضع ٹبہ کےمستقل درمیانی کی رہائشی 60 سالہ ضعیف خاتون مہر مائی نے ٹبہ مستقل درمیانی ہی کے رہائشی بشیر احمد بھٹی سے لین دین کے سلسلہ میں کچھ پیسے لینے تھے،اس نے بشیر احمد بھٹی کے گھر جا کر پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو بشیر احمد بھٹی نے اس پر اپنا خونخوار پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے بوڑھی خاتون کو بری طرح کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔

 

خاتون کا شوروغوغا اور واویلا سن کر اس کے بیٹے نزیر احمد نے پڑوسیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر اپنی والدہ کو کتے سے نجات دلائی۔پولیس نے متاثرہ ضعیف خاتون کے بیٹے نزیر احمد کی مدعیت میں بشیر احمد بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کو علاج اور ڈاکٹری معائنہ کےلئے رورل ہیلتھ سینٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کر دیا ہے۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago