Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،غلہ منڈی کی تعمیر کا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا،آڑھتیوں، تاجروں کو پریشانی کا سامنا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2019ء) مظفرگڑھ میں 30 سال قبل شروع ہونے والا غلہ منڈی کی تعمیر کا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا،شہر میں غلہ منڈی نہ ہونے سے آڑھتیوں اور تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں 30 سال قبل محمودکوٹ روڈ پر غلہ منڈی کی تعمیر کیلئے جگہ مختص کی گئی تھی، لیکن بدقسمتی سے 30 سال گزرنے کے بعد بھی یہ منصوبہ ابھی تک کاغذوں میں ہی موجود ہے اور مجوزہ جگہ پر کسی قسم کی کوئی تعمیرات نظر نہیں آتیں، البتہ قبضہ مافیا نے کچھ پختہ اور کچھ جھگیوں کی صورت میں اس کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔غلہ منڈی نہ ھونے کی وجہ سے آڑھتیوں اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلع مظفرگڑھ میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر زرعی اجناس کاشت ھوتی ھیں لیکن غلہ منڈی نہ ھونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو اپنی اجناس دور دراز منڈیوں میں لے جانا پڑتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اخراجات میں اضافہ اور منافع میں کمی ھو جاتی ہے۔اجناس کا بیوپار کرنے والے آڑھتیوں تاجروں اور اجناس پیدا کرنے والے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ پنجاب کا واحد ضلع ہے جہاں ضلعی ہیڈکوارٹر پر غلہ منڈی نہیں ہے جس کی وجہ سے کاشتکار اخراجات اور سخت محنت کے باوجود خاطرخواہ فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان سے مظفرگڑھ میں غلہ منڈی کی تعمیر جلد از جلد شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے، تا کہ آڑھتی تاجر اور کاشتکار اپنی اجناس سے خاطرخواہ فوائد حاصل کر سکیں اور ٹرانسپورٹیشن کے غیر ضروری اخراجات سے بھی بچ سکیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago