مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 فروری2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی و ایم پی اے اشرف خان رند نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ میں دیہی مرکز مال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ یہ پنجاب حکومت کا فلیگ پراجیکٹ ہے، اس پراجیکٹ کے تحت دیہی مراکز مال پر عوام کو ان کے ڈور سٹیپ پر وہ تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جن کےلئے انہیں سفر کرکے کمپیوٹرائزڈ اراضی سینٹر کوٹ ادو جانا پڑتا تھا،فرد ملکیت، انتقالات نقل جمعبندی غرض یہ کہ محکمہ مال سے متعلقہ وہ تمام کام جو پہلے تحصیل اراضی سنٹر پر ہوتے تے تھے اب دیہی مرکز مال میں ہوں گے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…