Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،علی پور میں بااثر افراد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر غریب محنت کش کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں بااثر افراد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر غریب محنت کش کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں رہی، عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان تاحال گرفتار نا کیئے جا سکے۔
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں بااثر افراد نے لاہور میں محنت مزدوری کی غرض سے گئے، غریب محنت کش سلیم عباس کی بیوی کو رات کی تاریکی کا سہارا لیتے ہوئے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں نے بااثر ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کے شوہر اور علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کرنے کے لئے باہر جاتے ہیں تو علاقے کے اوباش بااثر جرائم پیشہ افراد، بابر، صادق اور ان کے ساتھی گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ہماری عزتوں کو تار تار کرتے ہیں، اس ظلم کے خلاف اگر ہم آواز اٹھاتے ہیں تو یہ لوگ ہمیں قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago