News

مظفرگڑھ،عدل کرنے کےلئے جج کو وکلا کا تعاون درکار ہوتا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد عباس

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد عباس نے کہا ہے کہ جج کا کام عدل کرنا ہے اور عدل کرنے کےلئے جج کو وکلا کا تعاون درکار ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ جج صاحبان اور وکلا نے عدل کی فراہمی کےلئے مل کر کام کرنا ہوتا ہے،جج اور وکیل عدل کے معاملے میں سٹیک ہولڈر ہیں اور وکیل کا رول عدل کی فراہمی میں اتنا ہی اہم ہوتا ہے جتنا ایک جج کا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وکلا کو ریلیف دینے کے حامی ہیں اور انہوں نے ماتحت جج صاحبان کو بھی وکلا کو قانون کو مدنظر رکھ کر ریلیف دینے کی ہدائت کی ہے لیکن جج کے سامنے 2 وکیل بحث کر رہے ہوتے ہیں جج نے قانون اور میرٹ کے مطابق ریلیف دینا ہوتا ہے تو جس وکیل کے خلاف فیصلہ ہو وہ اسے خوشدلی سے قبول کرے،انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں نئے جوڈیشل کمپلیکس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے نیا جوڈیشل کمپلیکس بننے پر وکلا کے چیمبرز کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے،تقریب سے سپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی اور سینئر سول جج مظہر مہار نے بھی خطاب کیا،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے آج مظفرگڑھ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس،نئے تعینات ہونے والے جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی کے اعزاز میں ویلکم پارٹی اور یہاں سے تبدیل ہونے والے سینئر سول جج فیمیلی ڈویژن مظہر مہار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تھا،تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالقیوم دستی ایڈووکیٹ اور ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ نے خطاب کیا انہوں نے آنے والے جج صاحبان کو خوش آمدید کہا اور ڈسٹرکٹ بار اور جونیئر وکلا کے مسائل پر روشنی ڈالی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کی بار میں آمد کے موقع پر صدر بار سیکریٹری بار اور وکلا نے جج صاحب کا پرجوش خیر مقدم کیا،تقریب میں وکلا نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago