مظفرگڑھ۔13اپریل (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی .13 اپریل2022ء) :ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارکو تیز کیا جائے، رواں مالی سال کے دوران فراہم کردہ فنڈز کو استعمال کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن منصوبہ جات پر مطلوبہ بجٹ کی کمی کا سامنا ہے مزید بجٹ کیلئے اعلیٰ حکام کو تحریر کیا جائے تاکہ منصوبہ جات پر کام شروع ہوسکے اور مقررہ وقت پر مکمل ہوسکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ہائی وے کی2 سکیموں، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی 6سکیموں، محکمہ صحت کی 2سکیموں، محکمہ جنگلی حیات کی ایک سکیم، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 3سکیموں، محکمہ آبپاشی کی 4سکیموں جبکہ محکمہ آثار قدیمہ کی 2سکیموں پر کام سست روی کاشکار ہےجس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ،اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ اس کو حل کیا جائے اور منصوبوں کو کام شروع کیا جائے تاکہ ان کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…