News

مظفرگڑھ،شوہر نے اپنے بھائی کے ہمراہ تشدد کے بعد فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا،ملزمان فرار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2022ء) شوہر نے اپنے بھائی کے ہمراہ تشدد کے بعد فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا،ملزمان فرار، مقدمہ درج ۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے تھانہ تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں اڈہ ٹوپل پر سسرالیوں کی جانب سے بہو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر شاکر اور دیور امجد نے تشدد کے بعد پسٹل کے فائر کر کے 17 سالہ خالدہ بی بی کو قتل کر دیا۔

ایس ایچ او دائرہ دین پناہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ پوسٹمارٹم کےلئے منتقل کر دیا ہے،پولیس کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق خالدہ بی بی کا رشتہ وٹہ سٹہ کی بنیاد پر بنیاد پر تھا سسرالیوں نے بدلے میں رشتہ دینا تھا۔ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک یاسین چن نے کہا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی اور ملزمان کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago