مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ شجرکاری ہماری قومی مہم بن گئی ہے جو وقت کی ضرورت ہے، معاشرے کے ہر فرد کو شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے مون سون کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ اس سے آکسیجن پید ا ہوتی ہے، سیلاب سے بچاؤ کا سبب بنتے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوتا ہے غرضیکہ درختوں کے بے شمار فائدے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری کو عام کرنے کیلئے عوام بالخصوص نوجوانوں اور طلباء کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرطارق سنانواں، سی ای او صحت ڈاکٹر محمد فیاض، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر فرزانہ کوثر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کے لئے غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی، صنعت کاروں، بھٹہ مالکان اور پیٹرل پمپس مالکان سے بھی رابطہ کیا جائے اور ان کی معاونت سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر طارق سنانواں نے بتایا کہ مون سون ک شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 8لاکھ41ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے، جس میں سے 4لاکھ31ہزار پودے محکمہ جنگلات کی اراضی پر لگائے جائیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں 2لاکھ 50ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ 2لاکھ61ہزار پودے مختلف محکمہ جات لگائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں پرمختلف پودے 2روپے فی پودا کے حساب سے دستیاب ہے۔\378
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…