News

مظفرگڑھ،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا مظفر گڑھ اور تحصیل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 ستمبر2021ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے مظفر گڑھ اور تحصیل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔  فصل کی صورت حال کا جائزہ لیا اور محکمہ زراعت کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے سیکرٹری زراعت کوکپاس کی فصل بارے بتاتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں بعد کپاس کاشتکاروں کیلئے منافع بخش ثابت ہورہی ہے جس کی بڑی وجہ زرعی زہروں کا کم استعمال، محکمانہ ایڈوائرزیز پر عملدرآمد اور بہترین موسم ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہا کہ جن کاشتکاروں نے بائیو پیسٹی سائیڈز کا استعمال کیا ان کی فصل نے نیچے سے ہی پھل اٹھانا شروع کیا ہے اور پتری و سانگلی وغیرہ بھی بہت کم بنی ہے جس سے صاف پھٹی کا حصول یقینی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی دفعہ اگست میں ہی جننگ فیکٹریاں چل پڑی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ امسال کاشتکاروں نے فصل کا ابتدائی پھل بھی حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے زرعی منڈیوں اور فیکٹریوں میں کپاس کی فصل سندھ کے ساتھ ہی آنا شروع ہوگئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بہتر فصل اور مناسب قیمت سے امسال کاشتکاروں کے حوصلے بڑھے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر نگہداشت اور اعلیٰ معیار کی روئی حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو کپاس کی صاف چنائی بارے رہنمائی جاری رکھی جائے۔ سیکرٹری زراعت نے امید ظاہر کی آئندہ سال کپاس کے رقبہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago