News

مظفرگڑھ،سیلاب کا خطرہ ٹل چکا،بپھرے ہوئے دریائے سندھ میں تبدیلی آنے لگی،دریائے سندھ میں ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ،علاقہ مکین اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2022ء) بپھرے ہوئے دریائے سندھ میں تبدیلی آنے لگی،دریائے سندھ میں ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والے علاقہ مکین اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد میں ایک لاکھ پچاسی ہزار کیوسک فٹ کمی ہونے سے اس وقت پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 16 ہزار کیوسک فٹ ہے اور یہاں سے درمیانے درجہ کا سیلاب گزر رہا ہے۔

پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز تک دریائے سندھ معمول پر آ جائے گا،سیلاب کا خطرہ ٹل چکا ہے اور کوٹ ادو تحصیل،تونسہ تحصیل اور دیگر تمام ملحقہ علاقے بالکل محفوظ ہیں۔ملک رحیم بخش،اللہ داد،وریام خان،محمد شریف، قادر بخش،دین محمد اور علاقے کے متعدد دیگر افراد نے بتایا ہے کہ سیلاب کے بارے میں افواہوں کی وجہ سے جتنا خوف پھیلا ہوا تھا کہ 7 لاکھ کیوسک فٹ کا پانی کا ریلا آ رہا ہے اور علاقہ شدید خطرے کی زد میں ہے الحمد للہ ایسا کچھ نہیں ہوا ،اب پانی کی سطح بہت کم ہو چکی ہے دریا ءمعمول پر آ رہا ہے اس لئے وہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago