News

مظفرگڑھ،سپیشل برانچ کی نشاندہی پر احساس سنٹر پر عورتوں سے کٹوتی کرنیوالے ایجنٹ ریٹیلر سمیت گرفتار،مقدمہ درج

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 نومبر2021ء) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر احساس سنٹر پر عورتوں سے کٹوتی کرنیوالے ایجنٹ ریٹیلر سمیت گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ اصغر کاشف نے کارروائی کرتے ہوئے احساس سینٹر پر عورتوں کی رقوم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ پرویز اور بلال کو ریٹیلر اجمل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

احساس سنٹر پر غریب اور بیوہ خواتین کی رقوم میں کٹوتی کی شکایات ایک ہفتہ سے مسلسل آ رہی تھیں مگر ایجنٹ اور ریٹیلر کی نشاندہی نہیں ہو رہی تھی ۔پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ایجنٹ اور ریٹیلر کو رنگے ہاتھوں ثبوتوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ 6 ماہ بعد غریب عورتوں کو حکومت کی طرف سے امدادی رقم ملتی ہے اس میں ایک ہزار کی کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago