Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،سندیوالی میں گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے خطرہ منڈلانے لگا، نوٹس کا مطالبہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2020ء) مظفر گڑھ،واپڈا سب ڈویڑن خان گڑھ کی حدودوسندیوالی میں گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے خطرہ منڈلانے لگا،متعدد بار اہلخانہ کرنٹ کی زد میں آے۔ایک بچہ کرنٹ لگنے سے اپاہج بن گیا۔گھر کی چھت سے تاریں ہٹانے کیلیے اہلخانہ واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے واپڈا سب ڈویڑن خان گڑھ کی حدود وسندیوالی میں 11 ہزار کے وی کی ہائی وولٹیج تاریں گھر کی چھت کے بالکل اوپر سے گزرنے پر اہلخانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں،گھر کے افراد چھت پر جانے سے ڈرتے ہیں کیوں کہ متعدد بار اہلخانہ ان تاروں کے کرنٹ کی زد میں آچکے ہیں،ایک چھوٹا سے بچہ کرنٹ لگنے سے مستقل طور پر اپاہج ہو چکا ہے،غریب مزدور جمیل احمد نیواپڈا سب ڈویڑن کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد بار واپڈا کو ان ہائی وولٹیج تاروں کے متعلق آگاہ کیا ہے،مگر واپڈا اہلکار بغیر رشوت تاریں گھر سے نہ ہٹانے پر بضد ہیں، اہل خانہ نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویڑن خان گڑھ ایکسین واپڈا مظفرگڑھ ،ایس ای واپڈا مظفرگڑھ اورمیپکوکے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہیان کی گھر کی چھت سے ہائی وولٹیج تاریں ہٹا کر اہل خانہ کو ہمہ وقت کرنٹ لگنے کے خوف سے آزاد کیا جائے ورنہ کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں ایس ڈی او واپڈا خان گڑھ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago