News

مظفرگڑھ،سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ پولیس گیمز 2022 ٹورنامنٹ کا انعقاد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 فروری2022ء) پولیس ترجمان کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد وقاص نذیر  کے احکامات پر ریجن کے چاروں اضلاع کے درمیان سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ پولیس گیمز 2022  ٹورنامنٹ کا انعقاد۔مظفرگڑھ پولیس نے باسکٹ بال اور ہینڈبال کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی، محکمہ پولیس میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے آئی جی پنجاب راو سردار علی  خان کے احکاما ت کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر ریجن کے چاروں اضلاع  ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ ،راجن پور اور لیہ کی ٹیموں کے درمیان  سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ پولیس گیمز 2022  ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ٹورنامنٹ  کے پہلے دن چاروں اضلاع کی  باسکٹ بال اور ہینڈ بال   کی ٹیموں کے درمیان  مقابلےہوئے ۔

کھیلوں کی  دونوں کیٹگیرز میں ڈیرہ غازی خان  پولیس  کی ٹیم  نے پہلی اور مظفر گڑھ پولیس  کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کیں۔ ریجنل پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیرنے پہلی اور دوسری پوزیشن پرآنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامی ٹرافیز اور شیلڈز تقسیم کیں ۔

ٹورنامنٹ میں آئندہ والی بال ،اتھلیٹکس ،ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن،فٹ بال ،ہاکی ،باڈی بلڈنگ ،ریسلنگ،باکسنگ،جوڈ کراٹے ،رگبی ،کبڈی اور کرکٹ   کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے جوکہ ریجن کے چاروں اضلاع میں جاری رہیں گے۔  اس موقع  پر آر پی او محمد وقاص نذیر  کا کہنا تھاکہ  سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ پولیس گیمز  کا مقصد  پولیس فورس کے جوانوں کے لئے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ  ہے  جوکہ  وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان مقابلوں میں  اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی بہترین حوصلہ افزائی  کی جائے گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago