News

مظفرگڑھ،سابق ایم پی پر زمینوں کے ریکارڈ میں جعل سازی کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2023ء) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سردار اظہر عباس چانڈیہ زمینوں کے ریکارڈ میں جعلسازی کے الزامات کی زد میں آ گئے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جمعرات کے روز متاثرین کی شکایات کی سماعت کی ۔ رانا امجد کوآرڈینٹر سیم سن کمپنی نے بتایا ہے کہ سیم سن کمپنی کے مالک وسیم الرحمٰن خان امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتے ہیں اور چوک سرور شہید میں بھی سیم سن کمپنی نے علاقہ کے غریب لوگوں کو بہترین روزگار دے رکھا ہے جبکہ یہ کمپنی ضلع کونسل اور دیگر سرکاری اداروں کو بھی سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتی ہے۔

رانا امجد نے بتایا کہ سابق ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ اور ان کے بیٹوں نے پورے علاقہ میں اپنی دادا گیری قائم کررکھی ہے جو کہ پٹواریوں کی ملی بھگت سے بیرون اضلاع کے لوگوں کو سبز باغ دکھا کر زمین کے لین دین کا اربوں روپے کا دھندہ کرتے ہیں اور خریداروں کوموقع پر دکھائی گئی زمین کی بجائے رقم لینے کے بعد دوسری بنجر زمین لینے پر مجبور کرتے ہیں ۔

رانا امجد نے بتایا کہ سیم سن کمپنی پورے علاقہ میں غریب لوگوں کو روزگار مہیا کرکے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے رہی ہے جبکہ سابق ایم پی اے سردار اظہر عباس چانڈیہ اور ان کے بیٹوں نے سیم سن کمپنی کو دی گئی زمین پر بھی ہیراپھیری کرکے ناجائز قبضہ کرنے کے در پے ہیں ۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago