مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2017ء) علی پورتھانہ سٹی کی حدود چنی گوٹھ روڈ پر زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے ایک خاتون اور اس کا 3 سالہ بیٹا دب کرجاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے تھانہ سٹی علی پور کی حدود چنی گوٹھ روڈ بستی تھہیم والا میں زیر تعمیر مکان کی دو منزلہ عمارت کی چھت گر گئی۔جس کے نتیجے میں مدیحہ بی بی نامی خاتون اور اس کا 3 سالہ بیٹا عبداللہ ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122 علی پور نے اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون مدیحہ بی بی اور اس کے 3 سالہ بیٹے عبداللہ کو نکال لیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مکان کی دوسری منزل کی چھت پر اینٹیں اور ریت رکھی ہوئی تھی جس کے وزن کی وجہ سے چھت گری ہے، اور جا ںبحق ہونے والی خاتون مدیحہ بی بی اپنے والد کے گھر ملنے کے لیے آئی ہو ئی تھی،لیکن اس افسوسناک حادثہ میں وہ اور اس کا 3 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…