News

مظفرگڑھ،زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی،اموات میں مزید اضافے کا خدشہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2022ء) زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی،اموات میں مزید اضافے کا خدشہ۔یاد رہے کہ گذشتہ شب مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، سانول نامی شراب فروش نے 15 افراد کو شراب فراہم کی تھی جن میں سے اب تک عبدالوحید،منور،بلال،عرفان،رمضان،رانا اسد اور منا زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو چکے ہیں اور باقی شراب پینے والوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، پولیس ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے۔

 

پولیس تھانہ سٹی علی پور نے مرنے والوں کو شراب فراہم کرنے والے شراب فروش سانول کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،مرنے والوں کے ورثا ءمعاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے رانا اسد کی لاش اس کے ورثا ءپوسٹمارٹم کرائے بغیر ہسپتال سے لے گئے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago