News

مظفرگڑھ،ریت کے ٹیلوں میں موجود گڑھے کے پانی میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) ریت کے ٹیلوں میں موجود گڑھے کے پانی میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔مظفرگڑھ کے مضافات میں موجود ریت کے ٹیلوں میں موجود ایک گڑھے کے پانی میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب گیا جس کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے نزدیکی اسٹیشن سے ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول روم کو بتا دیا۔

ایمبولینس نے راستے میں آن لوکیشن ہو کر ڈوبنے والے لڑکے کو ایمبولینس میں منتقل کیا اور CPR کرتے ہوئے طیب رجب اردگان انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا ،جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد لڑکے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت محمد زین ولد اجمل عمر15 سال سے ہوئی جو کہ قصبہ مونڈکا کا رہائشی تھا، پولیس تھانہ صدر نے حادثے کو اتفاقیہ قرار دے کر لاش ورثا ءکے حوالے کر دی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago