News

مظفرگڑھ،رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے افتتاح کیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 مارچ2022ء) رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے افتتاح کیا۔تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور  وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے  رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ کی 90 ملین روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیول کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔گذشتہ ادوار میں صرف جھوٹے وعدے کئے جاتے رہےکسی سیاسی جماعت کسی حکومت اور کسی سیاستدان نے عوام کی تکالیف دور کرنے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کےلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ کی باشعور عوام دیکھ رہی ہے کہ گزشتہ 30 برسوں میں پہلی مرتبہ صرف عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے خطیر رقوم سے منصوبہ جات مکمل کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن سیاسی میدان میں تو مقابلہ نہیں کر سکی اس لئے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمہ کےلئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور سازشوں پر اتر آئی ہے لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑے گی شکست ان کا مقدر ہے پاکستان کی باشعور عوام ہمیشہ کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago