News

مظفرگڑھ،رنگپور پولیس نے تیل چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ کی رنگپور پولیس نے پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے گروہ کے کارندہ کو گرفتار کر کے آلات وگاڑی برآمد کر لی ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگپور شہباز ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پارکو آئل ریفائنری کی مین پائپ لائن میں کلمپ لگا کر تیل چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزمان کلمپ لگا کر ملک کو کروڑوں کا نقصان پہنچا رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی، تیل چوری میں استعمال ہونے والی چارعدد کین،ہائی پریشر پائپ، کلمپ، نٹ بولٹ اور ٹی برآمد کر لیں۔ اس موقع پر ڈی پی اومظفرگڑھ نے ایس ایچ او رنگ پور شہباز ظفر اور اس کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ سرکار ی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پارکو لائن میں کلمپ لگا کر تیل چوری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔مزید ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے اور پارکو کی ٹیموں کے ساتھ مل کر بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago