News

مظفرگڑھ،رمضان بازار فعال کردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر کا رمضان بازار کا دورہ

مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 30 مارچ2022ء) مظفرگڑھ میں رمضان بازار فعال کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ نے انجمن تاجران مظفرگڑھ کے صدر سید امیر حسن شاہ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی رمضان بازار قائم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور آج سے رمضان بازار کو فعال بھی کر دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ میں 2 رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں ایک مظفرگڑھ شہر میں اور دوسرا مظفرگڑھ کے قریبی گنجان آباد قصبے خانگڑھ میں۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی،سبزی،فروٹ،کریانہ اور دیگر اشیائے ضرورت کے سٹال قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں عوام کو سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیائے خوردونوش/ اشیائے ضرورت  فراہم کی جائیں گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago