مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں راضی نامہ سے انکار کرنے پر 4 بچوں کی ماں بیوہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا، بیوہ فوزیہ بی بی کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے گھر کی چاردیواری گرادی۔ایس ڈی پی او جتوئی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان رسول بخش ، مشتاق احمداقوام کے قریبی عزیز باسط ولد عطا اللہ نے ایک سال قبل بیوہ فوزیہ بی بی کے پانچ سالہ بیٹے طابش کو ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پولیس تھانہ شہر سلطان ایف آئی آر نمبری 457/019 زیر دفعہ 377 درج ہوا اور ملزم باسط گرفتاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہا ہوا اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور فیصلے ہونے کے قریب ہے ملزم کے رشتے داروں نے بیوہ فوزیہ بی بی پر راضی نامہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور مختلف ہتھ کنڈوں سے تنگ کرنا بھی شروع کرادیا ہے جس پر بیوہ فوزیہ بی بی نے صلح کرنے سے صاف انکار کردیا جس کے غصہ میں ملزمان رسول بخش، مشتاق احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ فوزیہ بی بی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور بیوہ فوزیہ بی بی اور اس کے یتیم بچوں پر تشدد کیا گیا اور اس کے گھر کی چاردیواری توڑ کر تقدس پامال کردیا جس پر بیوہ کے بھائی محمد عرفان نے ایس ایچ او شہر سلطان فرحت عباس کو کارروائی کرنے کے لیے درخواست دی جس پر پولیس تھانہ شہر سلطان نے پرانی روایات برقرار رکھتے ہوئے ٹس سے مس نہ ہوئی جس پر بیوہ فوزیہ بی بی اپنے بھائی عرفان کے ہمراہ ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین خان کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست گزاری جس پر ایس ڈی پی او جتوئی نے ایس ایچ او شہر سلطان فرحت عباس کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی تاہم ابھی تک پولیس تھانہ شہر سلطان نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اس موقع پر انہوں نے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔