Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،دو معصوم بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا افسوسناک واقعہ،مقدمہ درج

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جنوری2019ء) مظفرگڑھ میں دو معصوم بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا افسوسناک واقعہ، تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، متاثرہ خانہ بدوش خاندان کا پولیس پر انصاف فراہم نہ کرنے اور ملزمان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی نواحی بستی بھٹہ پور میں جھگیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوش خاندان کی دو معصوم بچیوں 12 سالہ گڑیا اور 5 سالہ پونم کو متاثرہ لڑکیوں کے مطابق اللہ دتہ اور یاسین دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر پہنچانے کا جھانسہ دے کر آموں کے باغ میں واقع ایک مکان میں لے گئے اور انہیں زبردستی نشہ آور گولیاں کھلا کر ان کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہوئے ۔پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے بیان پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ،جبکہ لڑکیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے سے گریز کر رہی ہے اور انہں انصاف نہیں مل رہا انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی طرف سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں اور اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ان کے خاندان کے سب افراد اجتماعی خود سوزی کر لیں گے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے 4 نامزد ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی 2 ملزمان کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو جلد اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago