News

مظفرگڑھ،دارالامان میں رہائش پذیر بے سہارا خواتین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2022ء) دارالامان میں رہائش پذیر بے سہارا خواتین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم نے ہی ان کی تمام سہولیات کا خیال رکھنا ہے تاکہ ان بے سہارا خواتین کو احساس محرومی نہ ہو ۔یہ بات ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف نے دارالامان میں رہائش پزیر خواتین اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ انچارج دارلامان عافیہ بلال،ملک خیر محمد بدھ، نجم السلام، سعدیہ نواز، پروفیسر افتخار ہاشمی، ناظم بلوچ، افضل چوہان اورفیاض احمد بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف نے کہا کہ بے سہارا خواتین کے مالی معاونت اور خواتین کی بہبود کیلئے غیر سرکاری تنظیمیں اور مخیر حضرات کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 

انہوں نے سماجی کارکن نجم السلام اور سعدیہ نواز کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے دارالامان میں رہائش پزیر خواتین اور بچوں کو عید کیلئے نئے کپڑے اور تحائف فراہم کئے۔ اس موقع پر ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ ضلع کے فلاحی اور سماجی کاموں اور خواتین کی بہبود اور مالی معاونت کیلئے غیر سرکاری تنظیمیں اور نجم السلام جیسے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ \378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago