مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2020ء) خواجہ سرا ہونے کی بنا پر ہسپتال کے عملہ نے علاج کرنے سے انکار کرکے ہسپتال سے نکال دیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض کو خواجہ سرا ہونے کی بنیاد پر مبینہ طور پر علاج کیے بغیر نکال دیا گیا۔شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاھانہ عباس شانی کے مطابق خواجہ سرا گھر میں پریشر ککر پھٹنے سے جھلس گیا تھا جسے ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود نرس نے خواجہ سرا ھونے کی بناء پر علاج کرنے سے انکار کر کے ھسپتال سے نکل جانے کو کہا۔
خواجہ سرا 7 گھنٹے تک ھسپتال میں بغیر علاج کے پڑا رھا اور ھسپتال کے عملہ کے کسی رکن نے اسے نہ تو اٹینڈ کیا اور نہ ھی اس کو طبی امداد فراھم کی۔ شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاھانہ عباس شانی نے بتایا کہ احتجاج کی دھمکی اور معاملہ سوشل میڈیا پر اجاگر ہونے پر خواجہ سرا مریض کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ ھسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ھوئے کہا ھے کہ خواجہ سرا کو ھسپتال میں داخل کر لیا گیا ھے اور اس کا علاج جاری ھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…